Aims and Objectives
مقصد و دائرہ کارمجلہ کا مقصد اسلامی فکر و تہذیب کے میدان میں فلسفہ مذہب، تہذیبی افکار، اور کلامی مباحث پر معیاری تحقیقات کو منظر عام پر لانا ہے۔ جس سے معاصر مسلم معاشروں کو درپیش مختلف الجہات مسائل کو زیر غور لا کر عصری تطبیقات کے تناظر میں اس کا حل تجویز کرنا ہے، تاکہ اہل علم و دانش، بغیر کسی مسلکی، قومی یا تہذیبی تعصب کے، ایک متوازن، متحمل اور ثمر آور مکالمے کو فروغ دے سکیں۔"مجلہ اسلامی فکر و تہذیب" کی مجلس ادارت تحقیقی مجلہ کو جلد، قومی اور بین الاقوامی اشاریہ بندی میں دیکھنے کی خواہاں ہے۔ البتہ مجلہ کا دائرہ دانستہ وسیع رکھا گیا ہے تاکہ اسلامی فکر و تہذیب سے متعلق سماجی، فطری، تہذیبی علوم نیز شرقی و غربی افکار کے تناظر میں ہمہ جہت تحقیقات منظر عام پر آ سکیں تاکہ انسانی مسائل کا ادراک اور ان کا قابل عمل حل ممکن ہو سکے۔"مجلہ اسلامی فکر و تہذیب" سہ زبانی مجلہ ہونے کی حیثیت سے اردو، عربی اور انگریزی کے معیاری مقالات قبول کرتا ہے۔ نیز مسلم تصنیفات اور بہترین اردو تحریروں کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔