:تعارف

شعبہ اسلامی فکر و تہذیب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پاکستان، اردو اور عربی  زبانوں میں اس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ، تحقیقی مجلہ''مجلہ اسلامی فکر و تہذیب'' کو شائع کر رہا ہے۔ انسانی سماج کے معاصر فکری و تہذیبی مسائل کا اسلامی فکروتہذیب کی  عالمگیریت اور معقولیت    کے تناظر میں تجزیاتی مطالعہ اور اس کے قابل عمل حل کی جستجو، ''مجلہ اسلامی فکروتہذیب'' کا مقصد ہے۔

    ”مجلہ اسلامی فکر وتہذیب“ایک  بین الموضوعاتی  اور کثیر زبانی [اردو، عربی انگریزی] مجلہ ہے جس میں فکروتہذیب اسلامی کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین کی جانچ کے عمل سے گزرنے کے بعدمعاشرتی و سماجی علوم میں فکراسلامی سے طبع زاد تحقیقی کاوشوں کو شائع کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ”مجلہ اسلامی فکر وتہذیب“ اپنے مندرجات تک وسیع تر عالمی علمی تبادلے کے اصول کے تحت آزادانہ اور براہ راست رسائی دیتا ہے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور پاکستان، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کے تعاون سے شائع کر رہا ہے۔

اور (HEC)ایچ ای سی نے Y کیٹیگری میں تسلیم کیاہے۔